کراچی (جیوڈیسک) جیسے جیسے عید قرباں قریب آرہی ہے مرغی بھی سستی ہوتی جارہی ہے۔ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 40 روپے کی کمی ہوگئی۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی کا گوشت گزشتہ 15 روز میں 50 روپے سستا ہوکر دو سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
کراچی کے بازاروں میں مرغی کا گوشت 200 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے ، جبکہ زندہ مرغی 44 روپے کمی کے بعد 117 روپے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے علاوہ عید الاضحٰی کی آمد کے باعث چکن کی مانگ میں کمی دیکھی جارہی ہےجس سے اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔