کراچی : چیف جسٹس نے سو دن سے لڑکی کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں سو دن سے لاپتا پندرہ سالہ لڑکی عسری لاریب کو بازیاب کرکے دوستمبر کو عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کراچی سے لاپتا پندرہ سالہ لڑکی کے والد مشتاق کی درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ناقص کارکردگی اور کمزور تفتیش پر ڈی آئی جی ویسٹ عارف حنیف پر برہمی کا اظہار کیا۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ پولیس کو آگاہ کیا کہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے اور اس کی اسکول کی دوست کے رشتہ دار اغوا میں ملوث ہیں لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی اور متعلقہ انکوائری آفیسر کو دو ستمبر تک بچی کو بازیاب کرکے سپریم کورٹ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔