کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ جب تک کراچی کو اس کا حق نہ دلوا دوں چین سے نہیں بیٹھوں گا کراچی کی خدمت میرا جنون ہے، کراچی کے لوگوں کو جب کسی مشکل یا تکلیف میں ہوتے ہیں تو مجھے بھی بہت تکلیف ہوتی ہے، ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا کراچی کو اس وقت بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے، جس میں بارش کے بعد پانی کی نکاسی کا مسئلہ سر فہرست ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ، خستہ حال سڑکیں ، پینے کے پانی کی عدم دستیابی، انفراسٹریکچر تباہ، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور دیگر معاملات حل طلب ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ شہر قائد میں جا بجا کوڑے اور کچرے کے ڈھیر پڑے رہتے ہیں بجلی کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کوئی ولی وارث ہی نہیں ہے صاف پانی کا تصور گویا الف لیلیٰ کی داستان لگتا ہے۔
کراچی کی ترقی کے لیئے تمام جماعتوں کو اختلافات ختم کر کہ کراچی کی ترقی اور بہتری کے بارے میں اقدامات کرنے ہونگے، شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ گزشتہ بیس سالوں سے حل نہیں کیا جا سکا، یہاں کی صوبائی حکومت ہر سال پانچ سو نئی بسیں لانے کا اعلان تو کرتی ہے اور اس کے لیئے خطیر رقم بھی بجٹ میں مختص کرتی رہتی ہے لیکن شہریوں نے آج تک ایک بھی نئی بس نہیں دیکھی، وہ 1990کی پرانی مزدا بسوں اور کالی پیلی ٹیکسیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمیشہ لسانی بنیادوں پر فیصلے کیے گئے پورا کراچی اب گوٹھ بن چکا ہے شہر میں گٹر کا پانی بھرا ہے مچھرو مکھیوں کی بھرمار ہے کہیں حکومت نام کی چیز نظر نہیں آتی، پیپلز پارٹی نے کراچی کی تباہی اور بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، 12سالوں سے کراچی اور اندرون سندھ پر پیپلز پارٹی کے بے رحم اور نا اہل وزراء مسلط ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہ میں معیشت خراب حالت میں ملی تھی لیکن اسے درست کرنا وفاقی کی ذمہ داری ہے اور اس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔