کراچی: بچے بھی ڈرون حملوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں مختلف سکولوں کے سیکڑوں طلبا شاہراہ فیصل پر جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی بند کرنے کے مطالبات درج تھے۔ یہ طلبا ڈرون حملوں کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔

ان طلبا کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں اس لئے انہی فوری روکا جائے۔