کراچی : بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 ملزم گرفتار، 11 بچے بازیاب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے گداگری کے لئے استعمال کئے جانے والے گیارہ بچے بازیاب کروا کر دو ملزم گرفتار کر لئے۔ رمیشن نامی شخص کے بارہ سالہ بیٹے نوین کے اغوا کی شکایت پر پولیس نے کاروائی کی پہلے چھاپے میں ملزم عامر کو گرفتار کیا گیا۔

عامر کی نشاندہی پر اپر گزری میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ملزم بابو کو گرفتار کر کے گیارہ بچے بازیاب کرا لئے گئے۔ تاہم نوین تاحال لاپتہ ہے۔ بچوں کو لنگڑے پن اور اندھے پن سمیت بھیک مانگنے کے مختلف طریقے بھی سکھائے جاتے تھے،