کراچی: چلڈرن اسپتال میں بجلی کی بندش سے انکیوبیٹر میں چار بچے جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث انکیوبیٹر پر موجود 4 بچے دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق بجلی عدم فراہمی کے باعث آکسیجن بچوں کو نہیں پہنچ سکی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

لوڈشیڈنگ اسپتال کا اندرونی فالٹ ہو سکتا ہے اور اسپتال انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ڈائریکٹر این آئی سی ایچ جمال رضا کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ایک حصے کی بجلی گئی تھی۔

نرسری سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ شدید بیمار بچے جاں بحق ہو جاتے ہیں جبکہ وزیر صحت سندھ نے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔