کراچی (جیوڈیسک) گلشن حدید میں پیر کے روز چینی انجئنیر کی گاڑی کے نزدیک دھماکہ کا مقدمہ سب انسپکٹر منظور حسین کی مدعیت میں سی ٹی ڈی گارڈن تھانہ میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ کے متن کے مطابق نیشنل ہائی وے کے نزدیک گلشن حدید میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چینی انجئنیر ڈرائیور سمیت زخمی ہو گیا تھا۔
سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔