کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں انچارج سی آئی ڈی اسپیشل انویسٹی گیشن سیل خرم وارث کے گھر پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے تاہم حملے میں وہ محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق انچارج سی آئی ڈی اسپیشل انویسٹی گیشن سیل خرم وارث کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے اورایک گاڑی کو نقصان پہنچا ، انچارج سی آئی ڈی اسپیشل انویسٹی گیشن سیل خرم وارث نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی فوٹیج ہے۔ جس میں 4 سے 5 حملہ آور فائرنگ کرتے نظرآر ہے ہیں۔
اندھیرے میں بندوقوں سے نکلتی گولیوں کے شعلے واضح طور پر گاڑی کی طرف آتے دیکھے جاسکتے ہیں اور خرم وارث کے گارڈز کو جوابی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں خرم وارث کے گارڈ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیاگیا ہے۔
مقدمے میں انسداد قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ انچارج سی آئی ڈی انویسٹی گیشن سیل نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ حملہ آوروں کا تعلق کس گروپ سے تھا۔