کراچی:سی آئی ڈی افسر خرم وارث کے گھر پر فائرنگ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس میں سی آئی ڈی افسر خرم وارث کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے خرم وارث کی گاڑی اور گھر کے دروازے کو نقصان پہنچا۔

محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ سی آئی ڈی افسر خرم وارث نے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں۔