کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن آج سے شروع ہو گا

Karachi Circular Railway

Karachi Circular Railway

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے آج سے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ سپرہائی وے ایم نائن پر قائم تجاوزات کاخاتمہ کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں گلبرگ اور لیاقت آباد میں ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے غریب آباد میں ٹریک پر قائم فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں کو خود تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب سپرہائی ایم نائن پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی تعمیرات، بل بورڈز اور سائن بورڈز سمیت دیگر تجاوزات ختم کر دی گئیں۔