کراچی (جیوڈیسک) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہاہے کہ حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے ، الیکشن مہم میں جتنے بھی دعوے اور عوام سے وعدے کیے گئے تھے، سب جھوٹے ثابت ہوتے جارہے ہیں۔
بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزیدخرابی کی طرف جارہے ہیں، ایم کیوایم کا وزیرداخلہ ہی کراچی کے حالات سنبھال سکتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ کراچی کے حالات اگردرست کرنا چاہتے ہیں اور امن وامان قائم کرنا چاہتے ہیں توایم کیوایم کو وزارت داخلہ دے دی جائے اور اس کے لئے سب سے موزوں رؤف صدیقی ہیں۔
ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ باری باری کھیل رہے ہیں جب پی پی پی بیٹنگ کررہی تھی اس وقت (ن) فیلڈنگ پرتھی اب (ن) لیگ بیٹنگ کررہی ہے توپی پی پی فیلڈ کررہی ہے عوام کو اب یہ گیم سمجھنا ہوگا ورنہ ملک مزید تباہی کی طرف چلاجائے گا۔