کراچی کے شہری 72 گھنٹوں میں بیریئر اور رکاوٹیں ہٹا دیں، ترجمان رینجرز

Barriers

Barriers

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز نے کراچی کے شہریوں کو 72 گھنٹوں میں سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے گیٹس اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے گیٹس اور رکاوٹیں نہ صرف عوام بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں بھی مشکلات کا باعث بنتی ہیں اسی لیے شہر میں سیکیورٹی کے لیے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی جائیں کیونکہ آئندہ 72 گھنٹوں کے بعد ان کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا۔

ترجمان رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل پر حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا رد عمل ہے لیکن رینجرز کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کا پیچھا جاری رکھے گی۔