کراچی: شہری کو اغوا کر کے لوٹنے کا معاملہ، پولیس اہلکار ملوث نکلے

Police

Police

لیاری (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سے شہری کو اغوا کر کے لوٹنے کے معاملے میں پولیس اہلکار ملوث نکلے۔

پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہری کے اغوا میں دو اہلکار ملوث ہیں، سب انسپکٹر عبدالرحمان سی ٹی ڈی اور کانسٹیبل امجد ایس آئی یو میں تعینات ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 5 جون کو لیاری چیل چوک سے شہری کو اغوا کیا، ملزمان نے نقدی چھیننے کے بعد شہری کو سہراب گوٹھ پر چھوڑ دیا تھا۔

شہری کے اغوا اور اسے لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملوث اہلکاروں کا 4 روز قبل عدالت سے ریمانڈ لیا جا چکا ہے۔