کراچی میں شہریوں نے 15 مددگار کو مذاق بنالیا

POLICE

POLICE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شہریوں نے 15مدد گار کو مذاق بنالیا ہے گزشتہ برس 35 لاکھ سے زائد کالیں تفریحاًکی گئیں،آئی جی سندھ نے ایسی کال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیئے۔

کراچی میں سال2015ء میں مددگار 15 پر مجموعی طور پر ساڑھے 41 لاکھ سے زائد کالیں کی گئی، جس میں سے 35 لاکھ 22 ہزار سے زائد کالیں تفریحا کی گئی تھی،15 پر موصول ہونے والی صرف 20 فیصد کالیں اصلی تھیں۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے15 مددگار کے افسران کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔