کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ بہادر آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔
کلفٹن ٹان سے گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی میں لوٹ مار اور قتل وغارت کا سلسلہ جاری ہے۔ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے زیر تربیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ٹرینر زیر تربیت اہلکاروں کو ایک پلاٹ کا قبضہ چھڑانے کے لیے لے کر گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں دوران ڈکیتی پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹان میں شہریوں نے ڈکیتی کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو پکڑ لیا اور ان کی دھنائی کر دی۔ اے ایس آئی مختیار اور اے ایس آئی محمد اقبال جمشید کوارٹر تھانے میں تعینات ہیں۔
گولیمار چورنگی کے قریب دو مبینہ بھتہ خور محمد رفیق اور آصف کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ دوسری جانب پولیس نے کلفٹن ٹان میں گیسٹ ہاسز اور ہوٹلوں پر چھاپے مار کر گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ٹیپو سلطان تھانے کی اللہ والی کالونی میں ذاتی تنازع پر فائرنگ سے اکیس سالہ عمر زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب دستگیر نمبر نو میں عائشہ منزل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار دونو جوانوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔