کراچی : شہریوں اور بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ دیں گے، ڈی جی رینجرز

Bilal Akbar

Bilal Akbar

کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں شہریوں اور بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، شہر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاری ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں ظہرانے میں شرکت کی،اس موقع پر بزنس کمیونٹی نے ڈی جی رینجرز کو کراچی میں اغوابرائے تاوان کی وارداتوں کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے۔ ڈی جی رینجرز نے بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔