کراچی کے شہریوں نے تبدیلی کی ٹھان لی ہے، عمران اسماعیل

Imran Ismail

Imran Ismail

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے تبدیلی کی ٹھان لی ہے، این اے 246 میں کامیابی پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔

کریم آباد کے انتخابی کیمپ آفس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری امن اور ترقی چاہتے ہیں، اب تک ان کو ملنے والی قیادت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،اب شہریوں کی امید تحریک انصاف سے بندھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 اپریل تاریخی دن ہوگا اور کراچی کے شہری یہ فیصلہ سنا دیں گے کہ انہیں تبدیلی چاہیے۔