کراچی کے شہری اپنا شناختی کارڈ ہروقت ساتھ رکھیں، رینجرز

PAk Rangers

PAk Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرزکے ترجمان نے کراچی کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ ہروقت اپنے ساتھ رکھیں۔

اگر کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا تو اسے حراست میں لے لیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہو گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات محنت کر رہے ہیں، شہری بھی ساتھ دیں۔