کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کورنگی اندسٹریل تھانے کی حدود میں قیوم آباد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزمان کے قبضے سے 2پستول، ہینڈ بیگ، موبائل فون اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والے ڈاکو روڈ پر لوگوں کو لوٹنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی کے مطابق گلشن اقبال بلاک5 میں پولیس مقابلہ کے دوران 1ملزم نعمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزم کا ساتھی ذیشان ساحل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم نعمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ادھر پی آئی بی کالونی میں سکھیا گرائونڈ کے قریب پولیس مقابلے میں 1ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔