کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں 27 ایس ایچ اوز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہٹائے جانے والے ایس ایچ اوز پر مختلف مقدمات اور جرائم کی سرپرستی کا الزام ہے تمام ایس ایچ اوز کی انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔
ہٹائے جانے والے ایس ایچ اوز تعیناتی کے لیے پولیس چیف سے اپیل کر سکتے ہیں۔
ہٹائے جانے والے ایس ایچ اوز ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ زون میں تعینات تھے تمام ایس ایچ اوز کو پولیس افسران کی رپورٹ کے بعد ہٹایا گیا ہے۔