کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سٹی اسٹیشن کے قریب رینجرز سے مبینہ مقابلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ رینجرز نے اس کے بھائی کو گھر سے گرفتار کرنے کے بعد مارا ہے۔
رینجرز نے سٹی اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا، جس کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والے شخص سلمان درانی کے بھائی اور صدر پیپلز یوتھ ڈسڑکٹ سائوتھ عرفان درانی نے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ کمھار واڑا میں ان کے گھر پر رینجرز نے چھاپا مارا اور ان کے بھائی سلمان درانی کو گرفتار کرنے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد سٹی اسٹیشن کے قریب جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا۔
عرفان درانی نے بتایا کہ سلمان درانی میڑک بورڈ آفس میں کلرک کی نوکری کرتا تھا اور اس کی عمر 31 سال تھی۔