کراچی (جیوڈیسک) سوک سینٹر کراچی میں کے ای ایس سی اور کے ایم سی ملازمین کے درمیان کشیدگی کے بعد سٹی وارڈنز نے کے ای ایس سی ملازمین کو دفتر جانے سے روک دیا۔ کے ای ایس سی اور کے ایم سی کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی اور کشیدگی کے بعد سٹی وارڈنز نے سوک سینٹر کراچی کی عمارت میں واقع کے ای ایس سی کے دفتر میں ملازمین کو جانے سے روک دیا جس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا۔
گیا۔کے ای ایس کے ای ایس سی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کے ایم سی کے دفاتر، ہسپتالوں اور انڈر پاسز کی بجلی کاٹ دی ہے جواب میں کے ایم سی نے کے ای ایس سی پر پانچ ارب باسٹھ کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگیاں اور سوک سینٹر میں واقع کے ای ایس سی کے دفتر پر 80 لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادئیگی پر پانی کا کنکشن کاٹ دیا اور انیس سو چوراسی سے بلدیہ گرڈ سٹیشن کے لئے زمین کی الاٹمنٹ اور لیز چارجز ادا نہ کرنے پر لیز منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔