کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے سول اسپتال کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا اور پنے ساتھ کو چھڑا کر رفو چکر ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالقیوم بلوچ 2001 میں گلشن اقبال کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پکڑا گیا تھا۔
آج سٹی کورٹ میں اسے پیشی کیلئے لایا گیا تھا، ملزم نے پولیس وین میں سوار اہلکاروں کو برگر کھانے کا کہا جس پر وین سول اسپتال کے قریب گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ملزم کے ساتھی وہاں پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور ملزم عبدالقیوم بلوچ کے ساتھی اسے لیکر فرار ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تمام کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔