کراچی: سول اسپتال کے اسٹور میں آتشزدگی، ادویات جل گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے سول اسپتال کے اسٹور میں آگ لگنے سے اسٹور میں موجود ادویات اور دیگر سامان جل گیا۔

کراچی سول اسپتال کے اسٹور میں اچانک آگ لگ کئی، آگ کی اطلاع پر دو فائر ٹینڈر اورایک ریسکیو یونٹ روانہ کیا گیا جس نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا، آگ سے اسٹور میں موجود ادویات اور دیگر سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ قریبی وارڈ میں دھواں جانے کے باعث مریضوں کو دیگر وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔