کراچی : سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
Posted on May 28, 2015 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Karachi Civil Hospital,Fire
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مریضوں اور ہسپتال کے عملے میں کھلبلی مچ گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے سرجیکل وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com