کراچی میں صاف پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ

کراچی : مسلم لیگ قائداعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔کراچی والوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔کراچی کو گزشتہ کئی سالوں سے کھینجر جھیل کا کیمیکل زدہ اور زہریلا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ کوٹری اور نوری آباد کے صنعتی اور گھریلوں فضلہ کھینجر جھیل کو آلودہ کررہا ہے جسے ابھی تک کسی بھی حکومتی ذمہ دار نے سنجیدگی سے نہ لیا ہے ۔کراچی کی عوام کوصاف پانی کی فراہمی اور بیماریوں سے بچانے کے لیے ہماری فلاحی تنظیم ایک عرصہ سے اپنی کوششوں میں مصروف ہے جس کے لیے کل بھی پاکستان ریلیف فائونڈیشن کے ینگ سیوئیرز کی جانب سے کراچی کی عوام کو صا ف پانی کی عدم دستیابی کی بنا پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور یہ سب کچھ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کراچی کی عوام کوپینے کا صاف پانی نہیں مل جاتا۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ عیدملن کے لیے آئے ہوئے پارٹی ورکروں اور شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے اس مظاہرے میں مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات، خواتین اور بزرگ شہری بھی شریک ہونگے۔

جن کا بنیادی مقصد عوام میں شعور اور آگاہی فراہم کرنا ہے کیونکہ انسانی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ہمارے بچے کل کے معمار ہیں جو مضر صحت پانی کے استعال سے ہیضہ، ڈائریا ، ملیریا ، ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ اس وقت چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے پر سخت ایکشن لیں جو کہ ان کی زمہ داری بھی ہے کہ وہ اس انسانی المیے کی روک تھا م کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔