کراچی: کلفٹن کےقریب چھوٹی کشتی ڈوب گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کلفٹن کے ساحل سے 5 ناٹیکل میل دورچھوٹی کشتی ڈوب گئی۔

فشریز کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق ڈوبنے والی کشتی کے ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 3 کو بچالیا گیا ہے۔ ایک ماہی گیر تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔