کراچی : کلفٹن میں فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کلفٹن میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق ہو گیا۔

بوٹ بیسن پولیس کے مطابق 34 سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوید اسلم حدود کلفٹن بلاک 5 میں موجود تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اُس پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگیا، ملزمان اس کا پستول لے کر فرار ہوگئے۔

زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کی ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال لائے جانے تک وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔