کراچی: کلفٹن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی گاڑی پر فائرنگ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق کل رات گئے ایس ایس پی نوید خواجہ کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کلفٹن سے گزر رہے تھے۔

موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے نوید خواجہ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا لیکن وہ محفوظ رہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ نوید خواجہ پر فائرنگ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے اور حملہ آوروں نے ان کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت نوید خواجہ اپنی سرکاری گاڑی اکیلے ڈرائیو کر رہے تھے، نوید خواجہ پر اس سے پہلے بھی دو حملے کیے جاچکے ہیں۔