کراچی میں کلینک پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر کے کلینک پر فائرنگ کی گئی، جس میں ان کا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ایک کلینک پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق مزید 2 زخمی اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگئے ہیں ، مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں مضافاتی کمیٹی کے ممبر غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ خود ٹارگٹ تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر غلام سرور ڈاہری کا بیٹا جاں بحق ہو گیا ہے۔