کراچی : کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان خاکستر

Clothes Shop Fire

Clothes Shop Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال حسن سکوائر کے قریب پردے کے کپڑے فروخت کرنے والی دکان میں آگ گئی، لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکستر ہو گیا۔

شہر قائد کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب پردوں کے کپڑے فروخت کرنے والی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانا شروع کر دی۔آگ کے باعث گہرے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے جس نے دکان کے اوپر موجود فلیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فلیٹوں کے مکینوں کو گھروں میں رہنا مشکل ہو گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شدید دھوئیں اور گھٹن کے باعث فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار بیہوش ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔