کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے صدر سے وردی میں ملبوس جعلی کرنل کو گرفتار کرکے جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جعلی کرنل فرقان احمد مقامی ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
شبہ ہونے پر آئی ڈی کارڈ طلب کیا گیا۔ ملزم کے پاس سے کوئی ڈیوٹی کارڈ نہ ملنے کے باعث ملزم فرقان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کی گاڑی اور موبائل فون تحویل میں لے کر صدر تھانے میں جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔