کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ ہو گیا ہے تاہم گیس اسٹیشن آج صبح 8 بجے کھلنے تھے لیکن اب رات 8 بجے کھلیں گے۔

کراچی میں تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک مزید 12 گھنٹے تک بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ اعلان سی این جی کے کم پریشر کے تحت کیا گیا ہے جس سے گیس پریشر میں کمی آگئی ہے یہی وجہ ہے کہ کمرشل سیکٹر اور گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ سی این جی اسٹیشن پیر (17 دسمبر) کی صبح 8 بجے بند کیے گئے تھے۔

اس سے قبل بھی ایک ہفتے تک صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے، جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیرمعینہ مدت تک گیس سپلائی بند کردی تھی۔

سوئی سدرن کمپنی نے گیس فیلڈز میں خرابی کا دعویٰ کیا تھا جس سے انڈسٹریز اور رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔