کراچی(جیوڈیسک)کراچی بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے ، کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔اتحاد ٹاون میں آپریشن کیلئے رینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے ہیں۔
آپریشن میں کمانڈوز اور خواتین اہل کاروں سمیت ایک ہزار اہل کار شریک ہیں۔ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور گھروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے ،آپریشن کے دوران متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔