کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم مرطوب رہے گا۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور جنوب مغربی سمندری ہوا 10 سے 25 ناٹ کی رفتار تک چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا۔
بے نظیرآباد، دادو اور سکھرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ، میر پور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔