کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی اور جنوب مشرقی سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے چلے گی۔ بالائی اور جنوب مشرقی سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالائی اور جنوب مشرقی سندھ میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے زیریں سندھ اور ساحلی علاقوںمیں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔