کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا کہ 28 دسمبر سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آسکتی ہےجس سے درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سکھر اور لاڑکانہ میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے کم درجہ حرارت 11 فروری 1949کو 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔