کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر ایک میں کولڈ اسٹوریج میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سولجر بازار نمبر ایک میں کولڈ اسٹوریج کے گودام میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق 4 افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انکو طبی امداد دی جارہی ہے۔