کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خشک رہے گا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شمال مشرق سے 10 ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔