کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائر یکٹرکالجز کراچی ریجن ضمیر احمد کھوسو نے اعلان کیا ہے کہ کر اچی کے کالجز میں کھیلوں کی سر گرمیا ں ہر سطح پر منعقدکی جائینگی اور میر ی کو شش ہوگی کہ کراچی کے تمام میدان کالجز کی ٹیموں سے بھرے ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ج صبح ڈاکٹرمحمدعلی شاہ اصلاح الدین ہاکی کمپلیکس پر انٹرکالجیٹ اسپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسمامحمدعلی شاہ، غلام یاسین غلام محمدخان، صغیر حسین اور دیگرموجود تھے ضمیر کھوسو نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم کالجز کی سطح پر کھیلوں کی سر گرمیوں میں اپناوہ کردار ادانہیں کرپارہے ہیں جوادا کرنا چائے۔
لیکن میر ی بھرپور کوشش ہوگی کہ کالجز میں کھیلوں کی سر گرمیا ں پر وان چڑیں انہوں نے کہا کہ میں کو شش کررہا ہوں کہ DPE صاحبان کو مالی معاملات کے اختیارسونپے جائیں اور کھیلوں کے فنڈکااستعمال صرف کھیل کی سر گر میوں پر ہو انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلی سند ھ مراد علی شاہ کی شعبہ تعلیم کوہد ایت ہے کہ کھیلوں کا ہر سطح پر بھرپور فروغ دیا جائے اور سیکر یٹری تعلیم فضل اللہ پیچویوبھی کھیلوں کی ہر سطح پر سر پر ستی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیو ں کو تلقین کی کہ وہ اپنے اساتذہ، والدین اور بزرگوں کے احکامات پر عمل درامد کریں اور منشیات، ناجائز اسلحہ،گٹکے،تمباکو نوشی سے پرہیز کریں انہوں نے محکمہ تعلیم کے منتظمین کو اس گالا کو آرگنائز کر رہے ہیں ان کو ہد ایت کی کہ وہ پوری محنت کے ساتھ اس گالا کی کامیا بی کے لئے محنت کر یں۔
اس موقع پر غلام محمدخان نے ہاکی کے ارباب اقتدار سے اپیل کی کہ وہ ہاکی کی زبوں حالی کی طرف توجہ دیں کیونکہ اس چیمپین شپ میں صرف 2 کالجز گورمنٹ آدم جی سائنس کالج اور جناح کالج کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 20-20 منٹ کے 2 ہاف کا ایک میچ ہوا جوافتتاح بھی اور فائنل بھی تھا۔
جبکہ آسٹروٹرف پر نہ صحیح انداز میں پانی ڈالا گیا اور دونوں امپائرز نا مکمل کٹ میں تھے غلامحمدخان، نے اعلان کیا کہ 27 دسمبر سے بے نظیر بھٹو شہید ٹرافی انٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے جناح کالج کے صغیر حسین کو آرگنائز نگ سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے پروفیسر سکینہ سمو، عابدہ پروین،اور راحت جہاں نے بھی خطاب کیا۔