کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کی خبریں کراچی پہنچیں تو شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا اور تاجر برادری نے متحدہ سے اظہار یکجہتی کیلئے دکانیں بند کر دیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہو گئی تھی جس کے بعد اب شہر میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔
شہر بھر میں تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔ تمام تر سرگرمیاں بحال ہونے کے باعث شہر میں ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر معمول کے مطابق ہے۔