کراچی کی خبریں 18/5/2016

Peshawar Blast

Peshawar Blast

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور میں ہونے والے دھماکوں پر اظہار افسوس و تشویش اور شہید پولیس اہلکار کیلئے دعائے مغفرت و زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر حکومت اپوزیشن محاذآرائی کے دوران دہشتگردی کے واقعات یا تو اقتدار کے تحفظ میں مصروف حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہوسکتے ہیں یا پھر پانامہ لیکس کے شکنجہ میں پھنس جانے والوں کیلئے قومی ایشو کی تبدیلی کیلئے ان قوتوں کا تحفہ بھی ہوسکتے ہیں جن کی دہشتگردی و دھمکیوں کے باعث انقلابی قوتیں انتخابی مہم چلانے سے محروم رہیں اور عوام دشمنی ‘ کرپش ‘ لوٹمار ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اور دہشتگردوں کیلئے ہمدردانہ جذبات رکھنے والی روایتی سیاسی جماعتیں ہیں انتخابی مہم چلاکر ایوان اقتدار میں پہنچنے میں کامیاب ہوسکیں اور آج یہی روایتی سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین پانامہ لیکس کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں اسلئے انقلابی جماعتوں کو انتخابات اور اقتدار سے دور رکھنے والے شایدایک بار پھر درپردہ اپنے ہمدردوں ‘ سہولت کاروں ‘ محسنوں اور سرپرستوں کومشکلات سے نکالنے کیلئے دہشتگردانہ کاروائیوں کے تسلسل کی جانب گامزن ہیں تاکہ دھماکوں ‘ حملوں اور قتل و غارت کے شورمیں بلاتفریق احتساب کا عوامی مطالبہ دبا دیا جائے اور آگ و بارود کے دھویں میں پانامہ کالیکس اور احتسابی مطالبہ کا منظر اس قدر دھندلا جائے کہ ملک و قوم کو لوٹنے والے اپنی مرضی کا منظر تخلیق کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سینٹ میں بھارتی مداخلت کی دستاویزعالمی برادری کو بھجوانے کی قرارداد کی متفقہ منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے وجود سے خائف اور اسے مٹانے کیلئے سازشوں کے تانے بانے بنتا رہا ہے اور دنیا یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی ‘ بد امنی اورقتل و غارت میں بھارت کا ہی خفیہ ہاتھ ہے جبکہ کلبھوشن اور دوسرے گرفتار بھارتی جاسوسوں نے اب اس خفیہ ہاتھ کو دنیا کے سامنے بے پردہ بھی کردیا ہے اور پاکستان دشمن بھارتی اقدامات کے شواہد بھی پاکستان کو حاصل ہوچکے ہیں تو پھر اب پاکستان کو بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے میں مزید پس و پیش اور تامل سے کام لیکر وقت ضائع کرنے کی بجائے فوری طور پر سینٹ کی قرارداد کے مطابق پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد عالمی برادری کے سامنے لانے چاہئیں تاکہ دنیا کے سامنے بھارت کی امن اورانسانیت دوستی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امریکہ کی جانب سے پاکستان کو F-16طیاروں کی فراہمی میں حیل و حجت پر افسوس و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیارے دہشتگردی کیخلاف استعمال ہونے کیساتھ پاکستان کے دفاع کیلئے بھی ضروری ہیںاور اگر امریکہ بھارتی ایماءپر پاکستان کو F-16طیاروں کی فراہمی سے گریزاں ہے تو پاکستان کیلئے طیاروں کے متبادل کی تلاش ہی اس کی قومی سلامتی و تحفظ کیلئے سودمند ہے ۔راجونی اتحاد کے رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور ہنر مند افرادی قوت سے مالامال ایٹمی قوت ہے ایسی ریاست کاF-16طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے دیگر ممالک سے معاہدہ یقینا باعث تضحیک ہے اسلئے پاکستان کو نہ صرف اپ گریڈیشن میں خود کفالت حاصل کرنی چاہئے بلکہ امریکہ کے علاوہ بھی دیگر ممالک سے جدید طیاروں کا حصول یقینی بنانے کے ساتھ پاکستان میں جدید طیاروں کی تیاری کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے سپر سانک میزائل تجربہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی و دیگر نے اسے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے سے تعبیر کیا ہے۔ بھارت خطے میں بالادستی حاصل کرنے کے خبط میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے بھارت کے اندر مذہبی، صنفی اور ذات پات کی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات بھی تشویشناک صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیںجبکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں پر جاری مظالم اور ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی بے نام قبریں بھی بھارتی جارحیت کی منہ بولتی تصویر ہیںاور خطے کے پر امن مستقبل کیلئے خطرناک ہیں اسلئے پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری کو پڑوسی ملکوں میں بھارتی مداخلت روکنے اوراسے تخریبی کارروائیوں سے باز رکھنے اور کشمیر میں استصواب رائے پر بھارت کو رضامند کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔