کراچی: تصدق جیلانی کو چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش

کراچی: تصدق جیلانی کو چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وڈوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی صدرکوثر علی بنگش ،سلمیٰ وحید مراد ، تسنیم فرزانہ اور صائمہ خان نے امید ظاہر کی ہے کہ اب ملک میں قانون و انصاف پر یقینی عملدرآمد کے ذریعے عوام کی حالت زار میں بہتری اور مظلوم و محروم طبقات کو حقو ق کی فراہمی کا عمل مزید تیز ہو گا۔

کوثر علی بنگش نے 16نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق جےلانی ، صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اور اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بد امنی کی صورتحال کے باعث بیوا¶ں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے اسلئے معاشرے کو تباہی سے بچانے کیلئے اس محروم و مظلوم طبقے کے مسائل کے حل کےلئے موثر قانون سازی کرکے مستحق بیوہ خواتین کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔وڈوز وےلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکمرانوں ، اراکین پارلیمنٹ ، سیاسی و سماجی رہنما¶ں اور ارباب اختیارو اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون سازی کے ذرےعے حادثات و دہشتگردی میں ہلاک ہونے والوں کی بیوا¶ں کومرحوم کی تدفین کےلئے فوری طور پر پچاس ہزار روپے کی فراہمی کاقانون بنایا جائے جبکہ پولیس ، افواج پاکستان ، سےکورٹی اداروں اور میڈیا نمائندگان کے شہداءکی بیوا¶ں کو 25لاکھ روپے معا¶ضے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کا ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے۔

بیوہ خواتین کے معاشی تحفظ کیلئے انہیں تعلیم وتربیت فراہم کی جائے اور نجی و سرکاری ملازمتوں میںان کیلئے کوٹہ مختص کیاجائے۔ بیوہ خواتین کو مفت علاج و ادویات کے ساتھ ہر طرح کی قانونی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ بلاسودی کاروباری قرضوں کے ساتھ بیوہ خواتین کو آسان اقساط پر رہائشی سہولت بھی فراہم کی جائے اور ان پر واجب الادا تمام اقسام کے ٹےکسز اور قرضہ جات معاف کئے جائیں جبکہ بےوہ خواتین کی بچیوںکیلئے جہیز فنڈ قائم کیاجائے اور ان کے بچوں کےلئے تعلےمی و تربیتی اداروں اور ملازمت و قرضہ اسکیموں بھی کوٹہ مختص کیا جائے۔