کراچی (جیوڈیسک) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق کانگو سے متاثرہ مریضوں کو بھی رواں سال مختلف نجی اور سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا۔ کانگو وائرس سے دو نئی اموات میں اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اطہر جمال اور ڈیفنس کی رہائشی خاتون نسرین شامل ہیں۔
ڈاکٹر ظفر اعجاز کا کہنا تھا کہ کانگو وائرس مویشیوں پر چپکے کیڑے کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور اکثر وہ افراد اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو میویشیوں سے زیادہ قریب رہتے ہیں۔