کراچی : آشوب چشم نے وبائی صورت اختیار کر لی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) عید قرباں کے بعد صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا۔ کراچی میں آشوب چشم نے وبائی صورت اختیار کر لی،ان صاحب کو چشمہ لگانے کا کوئی خاص شوق نہیں بلکہ یہ ان کی مجبوری ہے، عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے شہر میں آئی انفیکشن کو وباء بنا چھوڑا ہے۔

نہ آلائشیں ٹھیک طرح سے ٹھکانے لگائی گئیں اور نہ ہی جراثیم کش اسپرے کیا گیا،، ایسے میں یہ تو ہونا ہی تھا، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گندگی سے پھیلنے والا یہ انفیکشن ایک شخص سے چار افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔ کراچی کے اسپتالوں میں آشوب چشم میں مبتلا افراد کی تعداد روزانہ اوسطا دو سو تک جا پہنچی ہے۔

ڈاکٹر شریف ہاشمانی بتاتے ہیں کہ دوران انفکیشن متاثرہ شخص کوئی بھی دوا استعمال نہ کرے۔آشوب چشم چار روز کا دورانیہ پورا کرنے کے بعد قدرتی طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کی تیزی سے پھیلنے والی رفتار نے اسے آبادی کے لیے خطرہ بنا دیا ہے۔