کراچی (جیوڈیسک) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 58 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔
نیپرا نے کے الیکٹر ک کی درخواست پر اسلام آبادمیں سماعت کرتےہوئے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 58پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ، نرخوں میں اضافے کااطلاق نومبر2015سے ہو گا۔
کےالیکٹرک کاموقف تھاکہ نومبرمیں بجلی پیداوار پرفیول لاگت زیادہ آئی ۔ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے استفسار کیاکہ کےالیکٹرک اپنے پلانٹس پوری صلاحیت سے کیوں نہیں چلاتی ، کے الیکٹرک کے نمائندے کاکہناتھا کہ انہیں ملنے والی گیس کا پریشر بہت کم ہوتا ہے ۔
طارق سدوزئی نےکہاکہ فرنس آئل بہت سستا ہے اس سے پلانٹ کیوں نہیں چلائے جاتے۔لوڈ شیڈنگ کیو کی جاتی ہے تو کے الیکٹرک کا نمائندہ خاموش رہا۔