کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی
Posted on May 23, 2021 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Karachi Corona Cases
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا کے بڑھٹے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے کراچی میں سخت پابندیاں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ساحل اور تفریحی پارکس مزید دو ہفتے بند رہیں گے جب کہ بازار شام 6 بجے بند ہوں گے اور شادی ہالز پر تالا رہے گا۔
این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف سندھ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔
شہروں کے درمیان چلنے والی بسیں 50 فیصد نشستیں خالی رکھ کر چلیں گی جب کہ اسکول کورونا کی صورتِ حال میں بہتری پر ہی کھلیں گے ۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com