کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح کتنے فیصد رہی؟

Karachi Corona Cases

Karachi Corona Cases

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 904 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 100 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 17.78 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی مثبت شرح 2.32 فیصد رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طورپر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 3.77 فیصد ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔