کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں ایس ایچ اوز نے مجسٹریٹ کے برابر ملنے والے اختیارات کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔
کورونا وائرس کی وباکے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایس ایچ اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے جس کے بعد پہلی کارروائی میں پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں شادی ہالز کے خلاف ایکشن لیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 6 شادی ہالز کےمالکان اور مینیجر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف ایپی ڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔