کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرپشن اور دہشتگردی دونوں کے تانے بانے آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور کرپشن کا سرمایہ ہی دہشتگردی کے فروغ و نمو کیلئے استعمال ہورہا ہے اسلئے کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر دہشتگردی سے مکمل نجات کا حصول ممکن نہیں ہے۔ دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں آپریشن پر سول و فوجی قیادت کے اتفاق کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عوام کے محفوظ و پر امن مستقبل کیلئے دہشتگردی اور کرپشن دونوں ہی یکساں خطرات کے حامل ہیں اسلئے صرف دہشتگردی کیخلاف آپریشن پر اتفاق سے ملک و قوم کے مستقبل کو لاحق خطرات سے محفوظ بنا نا ممکن نہیں ہے اگر با اختیار و مقتدر طبقات ملک و قوم دونوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو پھر اس کیلئے پنجاب سمیت ملک بھر میں کرپشن اور دہشتگردی دونوں ہی کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے اور پارلیمنٹ میں اس حوالے سے قانون پاس کرکے فوج کو بلا تفریق مراتب و طبقات ہر ایک کیخلاف کاروائی کا مکمل اختیار دیا جائے تاکہ زیریں سطح سے بالائی سطح تک عوام کو ملک و قوم اور امن دشمنوں سے مکمل نجات دلاناممکن ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ بجٹ سے ہٹ کر پٹرولیم سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کہلاتی ہے اور افسوس کہ پاکستان کی جمہوری حکومت دیگر تمام شعبہ جات کے ساتھ اس حوالے سے بھی ناکام ہی دکھائی دے رہی ہے اور اب تو یہ عالم ہوچکا ہے کہ اس ماہ میں تیسری بار بلا سبب و ضرورت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ انتہائی معمولی ہی کیوں نہ ہو اس اضافے کا اثر براہ راست ٹرانسپورٹ کرایوں اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے اور مہنگائی سے تڑپتے عوام کو مزید گھائل کرتا ہے اسلئے حکمرانوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ انتخابات کا سال ہے اور اس بار عوا م یقینا ان کا انتخاب ہر گز نہیں کریں گے جو گھا ¶ دینے کی تاریخ و روایت کے حامل و ماہر ہیں ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دہشتگردی کی حالیہ لہر پر اظہار تشویش کرتے اور ملک بھر میں بلا تفریق و بلا امتیاز فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ مرکزی رہنما امیر علی سولنگی ‘ صوبہ پنجاب کے صدر ملک عمر نذیر سولنگی ‘ صوبہ بلوچستان کے صدر چیف غلام سرور سولنگی ‘ کے پی کے صدر شیر بہادر سولنگی ‘ گلگت بلتستان کے صدر جبار دادسولنگی ‘ آزاد کشمیر کے صدر میاں فتح مبین سولنگی ‘ سندھ کے صدر ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم خان سولنگی ‘سردار شبیر حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ وڈیرو اللہ وسایو ‘ عابد سولنگی ‘ علی حیدر سولنگی ‘محمد رمضان سولنگی ‘ راشد علی سولنگی ‘ سونو خان سولنگی ‘ محمد ندیم سولنگی ‘ حبیب اللہ سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘روشن علی سولنگی ‘ عبدالحمید سولنگی‘عبدالجبار سولنگی اور میڈیا سیل کے انچارج نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہاہے کہ سیاسی مصلحتو ں اور تاخیری فیصلوں کے باعث پاکستان اور عوام پہلے ہی بہت نقصان اٹھاچکے ہیں اسلئے اب مصلحتوں سے بالاتر ہوکر فوری فیصلوں کی ضرورت ہے جس سے اجتناب ملک و قوم کیلئے خطرناک ہوگا اور اجتناب کرنے والوں کا شمار پاکستان اور عوام کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں میں کیا جائے گا !